خطے میں امن کا قیام مسئلہ کشمیر کے حل سے مشروط ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

122

اسلام آباد(آئی این پی )اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ علاقے میں امن کے قیام علاقائی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے کہ تمام تنازعات کو سفارتی سطح پر حل کرنے کی ضرورت
ہے، علاقائی سلامتی اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مسئلہ کشمیرکا پائیدار حل وقت کی اہم ضرورت ہے اس کو حل کیے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز عراق کے پارلیمانی وفد جس کی سربراہی شخ ڈاکٹر حمام حمودی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اسپیکر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر عرصہ دراز سے غیر حل شدہ مسئلہ ہے جوانسانی جانوں کی تباہی کا موجب بن رہا ہے ۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ بین الااقوامی برداری کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے سفارتی سطح پرکوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کو کشمیر اور فلسطین کے مسئلے کو کشمیر ی اور فلسطینی عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ اسپیکر نے عراق کے ساتھ پاکستان کے تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اورعراق کے تعلقات مذہب ،اخوت ،بھائی چارے اور باہمی احترام کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں اور دونوں ممالک کے مابین پائے جانے والے خوشگورار تعلقات باہمی ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہونگے۔
اسد قیصر