قومی اسمبلی کا  اجلاس پیر کو ہوگا

140

اسلام آباد (اے پی پی) قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا ۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں اہم قومی امور سمیت ایوان کی معمول کی کارروائی نمٹائی جائے گی ۔ توقع کی جا رہی ہے کہ قومی
اسمبلی کا یہ سیشن ہنگامہ خیز ہو گا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی و اقتصادی صورتحال اور خارجہ امور کے حوالے سے بھی معاملات زیر بحث آنے کی توقع ہے۔
قومی اسمبلی اجلاس