اختیارات کا ناجائز استعمال، جامعہ کراچی کے وائس چانسلر کے خلاف درخواست دائر

59

کراچی (نمائندہ جسارت) جامعہ کراچی کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کیخلاف درخواست دائر کردی گئی درخواست گزار وسیم نے دائر درخواست میں مؤقف اختیار
کیا ہے کہ قائم مقام وائس چانسلر اختیارات کا غلط استعمال کر رہے ہیں۔ تقرر کے دوران یونیورسٹی ملازمین کو ناقابل واپسی عید الائونس جاری کیا۔ عید الاؤنس کی رقم کروڑوں روپے بنتی ہے۔ الاؤنس کی رقم ناقابل واپسی ہے۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن کے عہدے پر سینئرز کو نظر انداز کرکے جونیئر کو لگایا گیا ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ وائس چانسلر کراچی کو پٹیشن کے فیصلے تک روکا جائے۔ نیب کو فندز کے استعمال کی تحقیقات اور ملازمین کی خلاف ضابطہ ترقیوں کی تحقیقات کی جائے۔ درخواست میں چیف سیکرٹری، نیب و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
وائس چانسلر