جیسکو عوام کو دہشت گرد سمجھتا ہے، کنکشن کاٹنا غنڈہ گردی ہے، حافظ طاہر مجید

135

 

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)امیرجماعت اسلامی ضلع حیدرآبادحافظ طاہرمجید،نائب امیر ڈاکٹرسیف الرحمان ، جنرل سیکرٹری مطاہر خان، ڈپٹی جنر ل سیکرٹری عبدالقیوم حیدر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ حیسکوانتظامیہ نے عوام کودہشت گردسمجھ لیاہے۔نااہل اورکرپشن میں ڈوبی حیسکوانتظامیہ نے عوام کاسکون چھین لیاہے بدترین لوڈشیڈنگ ، ٹرانسفارمر اتارنااورصارفین کے کنکشن کاٹناحیسکوکی غنڈہ گردی ہے ۔عوام کوریلیف دیناتوایک طرف بنیادی سہولتوں تک سے محروم کردیا ہے ۔بجلی ،پانی ،مہنگائی کی وجہ سے عوام پریشان ہیں 4,4دن بجلی کی عدم فراہمی ،18،18 گھنٹے لوڈشیڈنگ اوربجلی کی آنکھ مچولی کھیلی جارہی ہے ۔ اس سے وفاقی حکومت کوکوئی سروکارہے نہ صوبائی حکومت اپنی ذمے داری اداکرنے کوتیارہے حکومت نے باری باری ملک کوبے دردی سے لوٹنے کاغیرتحریری معاہدہ کررکھاہے ،حیسکوکی انتظامیہ اورعملہ چوروں سے بڑاچورہے شہری پولیس کے محکمے کو بھی حیسکوکے سامنے بہترسمجھنے لگے ہیں ۔ایسے میں اگرحیسکوکے خلاف سخت عوامی
ردعمل آتاہے تویہ فطری عمل ہوگاجس کی تمام ترذمے دارحیسکوانتظامیہ اورحکمران ہوں گے جنہوں نے عوام کاجینااجیرن کردیاہے ۔
جماعت اسلامی حیدرآباد