کے پی حلقہ 107سے  کامیاب آزاد امیدوار پی ٹی آئی میں شامل

155

اسلام آباد (آ ئی این پی)خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ 107ضلع خیبر سے کامیاب آزاد امیدوار شفیق آفریدی حکمران جماعت میں شامل ہو گئے۔تفصیلات کے مطا بق جمعرات کے روزشفیق آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما
جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان اور گورنر شاہ فرمان بھی موجود تھے۔ شفیق آفریدی نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعظم عمران خان کی قیادت پر مکمل اعتماد ہے،خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی علاقوں میں صوبائی اسمبلی اسمبلی کی 16نشستوں پر انتخابات 20جولائی کو ہوئے تھے۔
آزا د امیدوار /شامل