رانا ثنااللہ کی مشکلات میں اضافہ، نیب نے تفتیش کا رخ اثاثوںکی طرف موڑدیا

119

فیصل آباد (آئی این پی )سا بق صو با ئی وزیر قانون را نا ثنا اللہ کی مشکلات میں مز ید اضافہ ہو گیا ، قو می احتساب بیو رو ( نیب) نے ریڈار کا رخ فیصل آباد میں بنا ئے گئے اثا ثوں کی طرف موڑ دیا، ریو نیو سے دوران اقتدار بنا ئی گئی جائدادوں کی تفصیل مانگ لی، تفصیلا ت کے مطا بق منشیات کیس میں گرفتار را نا ثناا للہ خان کی مشکلات میں اضا فہ ہو گیا ہے، ذرائع کے مطا بق نیب نے فیصل آباد ریو نیوسے دوران اقتدار بنا ئی گئی تمام جائدادوںکی تفصیلات مانگ لی۔ ذرائع کے مطا بق ذاتی رہا ئش گاہ کے علاوہ چند بے نا می جائدادوں کا انکشاف ہوا ہے آئند چند روز میں محکمہ ریو نیو تما م تفصیلات نیب کے حوالے کر دے گا۔
رانا ثنااللہ/مشکلات