عوام نے اپوزیشن کی احتجاج کی کال مسترد کر دی،وزیر اطلاعات پنجاب

137

لاہور (آ ئی این پی) وزیر اطلاعات پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام نے اپوزیشن کی احتجاج کی کال مسترد کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یوم سیاہ اس وقت منانا چاہیے تھا، جب مودی نے کشمیرمیں قتل عام کیا تھا، یہاں تو بھارتی وزیراعظم کو اپنے گھر شادی پربلایا گیا تھا،ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعرات کے روز پر یس کا نفر نس میں اپوزیشن کے یوم سیاہ پرردعمل دیتے ہوئے کیا،ان کا کہنا تھا کہ یوم سیاہ اس وقت منانا چاہیے تھا، جب مودی نے کشمیرمیں قتل عام کیا تھا، یہاں تو بھارتی وزیراعظم کو اپنے گھر شادی پربلایا گیا تھا، انہوں نے کہا کہ آج ن لیگ اور پیپلزپارٹی ایک دوسرے کی تعریفیں کر رہے ہیں، اپوزیشن پرپہلے بھی
کرپشن کا داغ تھا اور اب بھی ہے، عدالت نے مہرثابت کی ہے یہ لوگ کرپٹ ہیں، جس نے بھی ملک کاپیسہ لوٹا ہے، ان کا احتساب بلاتفریق ہوگا۔عدالتوں نے ثابت کر دیا کہ عمران خان بات ٹھیک کرتے تھے، ہم اداروں کے پیچھے کھڑے ہیں، سیاسی مقاصد کے لیے اداروں کواستعمال نہیں ہونے دیں گے، بہت سے کیسز آنے والے وقتوں میں حقیقت سے پردہ اٹھائیں گے۔ منفی سیاست کی وجہ سے اپوزیشن کے جلسوںکی کرسیاں خالی پڑی تھیں،احتجاج کے لیے اپوزیشن کی کال کوتاجربرادری نے مسترد کیا، مال روڈپرٹریفک رواں دواں ہے،کاروبارزندگی چل رہاہے۔
وزیر اطلاعات پنجاب