سینیٹررحمان ملک کے شہبازشریف پر تنقیدی بیان پر ایاز صادق کا دلچسپ تبصرہ

135

کراچی (آئی این پی)پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر رحمان ملک کے شہباز شریف سے متعلق تنقیدی بیان پر (ن)لیگ کے رہنما و سابق اسپیکر سردار ایاز صادق نے دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک کو سنجیدہ نہ لیاجائے،پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے بھی سینیٹررحمان ملک سے متعلق ایاز صادق کے تبصرے کی تائید کر دی۔جمعرات کو کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافیوں نے اپوزیشن کے متحد ہونے سے متعلق سینیٹرر حمان ملک کے گزشتہ روز کے اس بیان کا حوالہ دیا جس میں انہوں نے شہبازشریف پر شدید تنقید کی جس پر سردار ایاز صادق نے جواب دیا کہ میڈیا رحمان ملک کو سنجیدہ کیوں لے رہا ہے؟جس
پر ساتھ بیٹھے پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے بھی ایاز صادق کی بات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ رحمان ملک سے متعلق ایاز صادق نے جو جواب دیا ہے میں بھی اس سے متعلق ہوں۔
ایاز صادق/ تبصرہ