نیب نے ملزمان سے برآمد کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیے

139

لاہور (آ ئی این پی) قومی احتساب بیورو (نیب)لاہور نے ملزمان سے برآمد ہونے والے کروڑوں روپے قومی خزانے میں جمع کرا دیے، جمعرات کوڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے ملزمان سے برآمد کی گئی رقوم قومی خزانے میں واپس جمع کراتے ہوئے کہا کہ نیب کی ترجیح صرف کیس بنانا نہیں بلکہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی بھی ہے۔ ڈی جی نیب نے ایک کروڑ 73لاکھ مالیت کے چیک حکام کے حوالے کیے جبکہ سرگودھا یونیورسٹی حکام کو 9کروڑ 41لاکھ کا چیک واپس کیا۔ سرگودھا یونیورسٹی کیس میں ملزمان نے غیرقانونی کیمپس بنا کر طلبا سے کروڑوں روپے وصول کیے۔ڈی جی نیب کے مطابق ایل ڈی اے حکام
کو 34لاکھ 42ہزار مالیت کا چیک حوالے کیا گیا جبکہ ناردرن پاور جنریشن کمپنی کے حکام نے 45لاکھ مالیت پر مشتمل چیک وصول کیا۔ نیب لاہور کے حکام نے بتایا کہ پنجاب ہائی وے اور گوجرانوالا ایریگیشن سوسائٹی نے 51لاکھ روپے کے چیک وصول کیے۔ڈی جی نیب لاہور کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی ملزمان سے اربوں روپے برآمد کر کے قومی خزانے میں جمع کروائے ہیں۔
قومی خزانے میں جمع