ایف بی آر کی موٹر سائیکل یا رکشوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی تردید

150

کراچی (آ ئی این پی) ایف بی آر نے موٹر سائیکل یا رکشوں پر بھاری ٹیکسز عاید کرنے کی تردید کر دی،جمعرات کو ایف بی آر نے اپنے وضاحتی بیان میں موٹر سائیکل اور رکشوں پر ود ہولڈنگ ٹیکسز عائد کرنے کی تردید کر دی ہے،ایف بی آر کی پالیسی انکم ٹیکس کے رکن عتیق سرور کا کہنا ہے کہ موٹر وہیکل ٹیکسز پر ردوبدل کا اطلاق کم آمدن والے طبقے کے لیے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل پر ودہولڈنگ ٹیکس کسی افسر کی ذاتی تشریح ہو سکتی ہے، ایف بی آر پالیسی نہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ٹیکس اضافے کی کوشش میں چھوٹے طبقے کو چھوٹ ترجیح ہے۔ وا ضح رہے کہ میڈیا کے ذریعے اس قسم کی خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایف
بی آر نے موٹرسائیکل اور رکشوں کی رجسٹریشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس عاید کر دیا ہے جس کے بعد موٹرسائیکل کی رجسٹریشن فیس 3400سے بڑھا کر 20ہزار 900روپے ہو جائے گی۔
ایف بی آر /تردید