چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو کو 308 سال قید کی سزا سنادی گئی

224

ملتان (آن لائن) بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول چھوٹو کو 308 سال قید کی سزا سنادی گئی ، انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے دیگر 2 ملزمان نعمان اور شیرخان کو بھی 298 /298 سال قید کی سزا سنائی۔ انسداد دہشتگردی عدالت ڈیرہ غازی خان کے ترجمان کی طرف سے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا گیاہے کہ ملزمان پر ضلع راجن پور کے کچہ کے علاقہ میں پولیس پکٹ پر فائرنگ کرنے کاالزام عایدکیا گیا تھا۔ ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی ندیم مزاری اور آصف لانگری شہید ہوئے
تھے۔ ملزمان پر 8 پولیس اہلکاروں کواغواء کرنے کابھی الزام عاید کیا گیا تھا۔فیصلہ انسداددہشتگردی عدالت کے جج شاکرحسن نے سینٹرل جیل ملتان میں سنایا۔یاد رہے اس سے قبل رواں سال 12 مارچ ملتان کی انسداد دہشت گردی عدالت نے غلام رسول عرف چھوٹو اور اس کے بھائی پیارا سمیت 20 ملزمان کو 18، 18 مرتبہ سزائے موت کا حکم سنایا تھا۔
چھوٹو گینگ