لاڑکانہ، رتو ڈیرو میں اسکریننگ کا عمل،  ایک مزید ایچ آئی وی کیس کی تصدیق

135

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) رتو ڈیرو میں اسکریننگ کا عمل جاری، ایک مزید ایچ آئی وی کیس کی تصدیق ہوگئی، تحصیل اسپتال رتودیرو میں 41 افراد کی اسکریننگ کی گئی جس میں ایک مزید ایچ آئی وی کیس سامنے آیا انچارج سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ڈاکٹر سکندر میمن کے مطابق سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام ابتک 32 ہزار 745 افراد کی اسکریننگ کرچکا ہے جن میں ایچ آئی وی وائرس متاثرہ کی تعداد 958 ہوچکی ہے جس میں 785 بچے اور 173 بالغان شامل ہیں