ٹنڈوالہٰیار، غیر قانونی ویگن اور رکشا اسٹینڈ قائم ، شہری اذیت کا شکار

178

 

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالہٰیار شہر میں قائم غیر قانونی سوزوکی، ویگن اور رکشا اسٹینڈ شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے، حیدر آباد روڈ، میرپور خاص روڈ، چمبڑ روڈ، ٹنڈو آدم روڈ، نصرپور روڈ، ٹنڈو سومرو روڈ، میروا روڈ، پیارا لونڈ روڈ فہرست میں شامل، شہریوں کو پیدل چلنے میں شدید مشکلات کا سامنا، ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہٰیارسے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ سندھ کا سب سے زیادہ ریونیو دینے والے ضلع ٹنڈوالہٰیار میں انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کی پرسرار خاموشی اور سیاسی اثر و رسوخ کی بنا پر ٹنڈوالہٰیار کے مختلف علاقوں حیدر آباد روڈ، میرپور خاص روڈ، چمبڑ روڈ، ٹنڈو آدم روڈ، نصرپور روڈ، ٹنڈو سومرو روڈ، میروا روڈ، پیارا لونڈ روڈ اور دیگر علاقوں میں قائم غیر قانونی سوزکی، ویگن اور رکشا اسٹینڈ شہریوں کے لیے وبال جان بن گئے ہیں۔ غیر قانونی اسٹینڈ قائم ہونے کی وجہ سے شہر میں ٹریفک جام کے مسائل روز کا معمول ہے۔ ٹریفک جام، بے ترتیب کھڑی ویگن، سوزوکیاں اور رکشوں کی وجہ سے مذکورہ علاقوں میں خریداری کے لیے آنے والے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ کے بالا افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں قائم غیر قانونی رکشا اسٹینڈ ختم کر کے شہریوں کو دوہرے عذاب سے بچایا جائے۔