میرپور خاص، کاپی کیس امیدواروں کو  ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کا لیٹر

232

میرپور خاص (نمائندہ جسارت) ترجمان تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میٹرک امتحانات 2019ء میں کاپی کیس ہونے والے امیدواروں کی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہونے کے لیے تمام امیدواروں کو لیٹر جاری کردیے گئے ہیں جن کے امتحان میں کاپی کیس ہوئے تھے۔ ترجمان نے کاپی کیس ہونے والے امیدواروں سے کہا ہے کہ وہ جمعہ سے اتوار صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک بورڈ آفس میں آکر ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوں۔