ٹیلی نارکاڈیجیٹل پاکستان بنانے کے لیے تقریب کا انعقاد

153

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تکنیکی جدّت میں اپنا نمایاں مقام رکھنے اورڈیجیٹائزیشن کی رفتارکو مزید بڑھانے کے مقصد سے ٹیلی نار پاکستان کے عنوان سے 345 کیمپس میں ایک منفرد نویت کا انعقاد کیا۔ تقریب میںانڈسٹری کے نمایاں ماہرین ، حکومتی اور نیم سرکاری افسران ، ڈیجیٹل ادارے ،چھوٹے اور بڑے کاروباری ادارے، اسٹارٹ اپس، ڈیجیٹل اور ریٹیل پارٹنرز کے ساتھ ساتھ ٹیلی نار کی اعلی مینجمنٹ نے بھی شرکت کی ۔ تقریب کا مقصد APIs کی افادیت پر تبادلہ خیال کرنا تھا جو کہ قو می سطح پرڈیجیٹائزیشن اورٹرانسفارمیشن کی ہم آہنگی میں نہایت اہم ہے۔ انڈسٹری کے ماہرین نے ڈیجیٹل لینڈاسکیپ کے طریقہ کارکو تبدیل کرنے میں APIs کی کردار کے بارے میں بات کی، مزید گفتگو میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی کہ کس طرح اہم صنعتیں مقامی ڈیجیٹائزیشن کوفعال کر رہی ہیں اور ساتھ ساتھ اپنی مہارت کو دوسرے اداروں تک بذریعہ APIs فراہم کر رہی ہیں۔