یو آئی ٹی کو ایک ملین روپے مالیت کے آلات عطیہ

131

کراچی ۔ (اسٹاف رپورٹر)این ای ڈی یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کراچی سے الحاق شدہ عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (یو آئی ٹی) نے اعلان کیا ہے کہ ٹاپ وائرلیس/سیکورٹی اینڈ ایکوئپمنٹ ڈسٹری بیوٹر آف پاکستان ڈریم نیٹ ورک اینڈ ٹیکنالوجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے 1 ملین روپے مالیت کے ٹیلی کام آلات انسٹیٹیوٹ کو عطیہ کئے جن میںا سیکٹر انٹینا، اسمارٹ انٹینا، رائوٹرز، سوئچز اور بہت سی دیگر اشیاء شامل ہیں۔ طلباء کو بالخصوص Cambium، مائیکرو ٹیک اور سیسکو ایکوئپمنٹ کیلئے تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس سے ٹیلی کام اداروں کو عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے تربیت یافتہ گریجویٹس کی خدمات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ڈریم نیٹ ورک پرائیویٹ لمیٹڈ کے سی ای او انجینئر عقیل خان اور یو آئی ٹی کے گریجویٹس نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی سابقہ درسگاہ کو تحفہ دینا چاہئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں یو آئی ٹی فیکلٹی ممبران کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے تربیت دی اور آج اس مقام پر پہنچا۔ یو آئی ٹی نے کہا ہے کہ یہ بے لوث تحفہ ہمارے کیمپس اور ہماری المنائی کمیونٹی کے مابین طویل اور مضبوط شراکت داری کا ثبوت ہے۔ یہ کہا جا سکتا ہے کہ برقی آلات کا استعمال سیکھنا الیکٹریکل انجینئرنگ کے لئے اہمیت کا حامل ہے، جیسے ایک Stethoscope ایک ڈاکٹر یا نرس کے لئے ہے۔ ان دنوں ادارے تجرباتی آلات استعمال کرتے ہوئے ہمیشہ تجربہ حاصل کرنے کے لئے انجینئرز کی جانب دیکھ رہے ہیں لہذا یہ عطیہ صنعت کے لئے ہمارے گریجویٹس کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ہمارے المنائی کی جانب سے یہ بے لوث تحفہ ہمارے ادارے میں تبدیلی لائے گا اور ہمیں اگلی نسلوں کو تعلیم دینے کے لئے راستہ کو ہموار کرے گا کہ کس طرح ہم مستقبل میں کامیابی کے لئے اس مہم میں مل کر کام کریں گے جو پہلے سے زیادہ سمارٹ اور روشن ہے۔