غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا

186

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گزشتہ مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2018-19 کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں 76.8 ملین ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی جومالی سال 2017-18 کے مقابلے میں 54.52 فیصد زیادہ ہے، مالی سال 2017-18 کے دوران ملک میں ٹیکسٹائل کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 49.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جون کے مہینہ میں اس شعبے میں غیرملکی سرمایہ کاری کا حجم 17.2 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔