فی تولہ سونا200روپے مہنگا،84400روپے پرپہنچ گیا

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں اضافے کا تسلسل جمعرات کو بھی جاری رہا اور فی تولہ سونا مزید 200 روپے مہنگاہوکرتاریخ کی نئی بلندترین سطح 84400 روپے پرپہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں1ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1426 ڈالرسے بڑھ کر1427ڈالر ہوگئی ۔آل کراچی صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ملکی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور 10گرام سونے کی قیمت میں189روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت 84200روپے سے بڑھ کر84400روپے اور دس گرام سونے کی قیمت72171روپے سے بڑھ کر72360روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔ جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 20روپے اور دس گرام قیمت میں17.35روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت 1050.00 روپے سے بڑھ کر1070.00روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت900.00روپے سے بڑھ کر917.35روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔