زرمبادلہ کے ذخائر میں38کروڑ 68لاکھ ڈالرز کی کمی

131

کراچی ا(اسٹاف رپورٹر)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران38کروڑ 68لاکھ ڈالرز کی کمی ہوگئی جس کے بعد ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15ارب24کروڑ92لاکھ ڈالرز کی سطح سے گر کر14ارب86کروڑ24لاکھ ڈالرز ہو گئے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر میں38کروڑ94لاکھ ڈالرکی کمی ہوئی جو8ارب 13لاکھ ڈالرز کی سطح سے گھٹ کر 7 ارب 61 کروڑ 19 لاکھ ڈالرزرہ گئے جبکہ کمرشل بینکوںکے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر میں26لاکھ ڈالر کا اضافہ رہا۔