اسٹیٹ بینک نے زرعی قرض کی واپسی کی مدت10سال کردی

396

اسلام آباد (اے پی پی) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرعی قرضوں کی واپسی کی مدت 5 سال سے بڑھا کر10 سال کردی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ایگری کلچر کریڈٹ اینڈ
مائیکروفنانس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے تمام بینکوں،ا سپیشلائزڈبینکوں اور ڈی ایف آئیز کے صدور اورچیف ایگزیکٹو افسران کے نام سرکلر میں کہاگیا ہے کہ احتیاطی قواعد و ضوابط برائے زرعی قرضہ جات کے تحت فارم ڈیولپمنٹ، مشینری اورآلات کے لیے قرضوں کے ضابطہ آر 13 اور قرضوں کی واپسی کی مدت سے متعلق ریگولیشن آر15 میں ترمیم کردی گئی ہے۔ تاہم بینک قرض شدہ پراڈکٹ کی نوعیت، مشینری اورآلات کے مفید استعمال کے عرصے اورقرضہ لینے والے کی واپسی کی استعداد کی بنیادپر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی منظوری سے کسی پراڈکٹ کے حقیقی عرصے کے بارے میںفیصلہ کرسکتے ہیں۔ اس ضمن میں احتیاطی قواعد و ضوابط برائے زرعی قرضہ جات کے ضابطہ آر 13 اور ر یگولیشن آر15 میں ضروری ترمیم کردی گئی ہے۔ اس سرکلرکا اطلاق تمام بینکوں اورڈی ایف آئیز پر فوری طورپر ہوگا۔