اعصام الحق اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے

177

اٹلانٹا(جسارت نیوز)اسٹار پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق قریشی اٹلانٹا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے۔امریکا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے مینز ڈبلز پہلے رائونڈ میچ میں آسٹریلوی کھلاڑی جان پیٹرک اسمتھ اور ان کے جاپانی جوڑی دار بین میک لاشلان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے اعصام الحق اور ان کے میکسیکن جوڑی دار سنتیاگو گونزالیز کو کانٹے دار مقابلے کے بعد ٹائی بریک پر 7-6 (9-7) اور 7-6 سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا۔