ساجد علی سدپارہ نے پاکستان کی سب سے بڑی چوٹی کے ٹو عبورکر لی

149

اسلام آباد(جسارت نیوز)ساجد علی سدپارہ نے پاکستان کی سب سے بڑی چوٹی کے ٹو عبور کر لی ہے اور ساجد علی سدپارہ نے کے ٹو چوٹی کو عبور کرکے کسی چوٹی کو پہلی بار سر کرنے کا اعزاز حاصل کیا۔ 21سالہ ساجد علی سدپارہ مشہور کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ہیں۔کے ٹو چوٹی پاکستان کی سب سے بڑی اور دنیا کی دوسری بڑی چوٹی ہے۔ الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابوظفر صادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری نے ساجد علی سدپارہ کو کے ٹو چوٹی کو سر کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ساجد علی سدپارہ آئندہ بھی مزید چوٹیاں عبور کر کے ملک کا نام روشن کریں گے۔