پروفیسر اعجاز فاروقی کی والدہ کے انتقال پر اسپورٹس حلقوں کا اظہار تعزیت

206

کراچی(اسٹاف رپورٹر )الکرم اسپورٹس اور ابوریحان کرکٹ کلب زون ایک کے عہدیداران ڈاکٹر عارف حفیظ، کامران رضوی ،اقبال بٹ ،عارف وحید خان ،وسیم علوی ،شہروز علوی ،طارق صدیقی ،شیخ محمد شکیل ،کمال شیخ ،فراز احمد خان اور دیگر نے سابق پی سی بی گورنینگ بورڈ کے ممبر اورکے سی سی اے کے سابق صدر اعجاز احمدفاروقی کی والد ہ کے انتقال پران سے اظہار تعزیت کی اور انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہا ر کیا ہے۔ اور اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔مسلم کرکٹ کلب کے سیکریٹری نسیم احمد ،سندھ آرم ریسلنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری کاشف احمد فاروقی اور صدر انتصار حیدر ، چیئر مین گلفراز احمد خان ، سنیئر وائس پریذیڈنٹ سعید عالم ، راشد احمد اور دیگر نے پروفیسراعجاز احمدفاروقی کی والد ہ کے انتقال پران سے اظہار تعزیت کیا ہے۔