ابوریحان کرکٹ کلب کی شاندار کامیابی،محمد رضوان کی تیز ترین سنچری

162

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ابوریحان گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں ابو ریحان کرکٹ کلب زون ایک نے پیکر اسپورٹس کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔پیکر اسپورٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔صدام نے 67 ,اور تیمور نے 56 رنز بنائے۔شیخ طلحہ بابر نے 21 رنز دیکر 4 جبکہ کپتان فراز احمد خان نے 2 اور اصغر حیدر نے ایک کھلاڑی کو آوْ ٹ کیا۔جواب میں ابوریحان کرکٹ کلب نے محمد رضوان کی تیز ترین سنچری کی بدولت مطلوبہ اسکور صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 10 اوورز میں پورا کرلیا ۔محمد رضوان نے صرف 24 گیندوں پر 13 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100 رنز بنائے جبکہ اختر منیر نے 25 گیندوں پر 76 رنز اسکور کئے۔