بینک آف خیبر جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا

121

پشاور(جسارت نیوز ) خیبر پختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جاری بنک آف خیبر جونیئر سکواش چیمپئن شپ کا کوارٹر فائنل مرحلہ مکمل ہوگیا۔ انڈر 11 کوارٹرز فائنل میں ابراہیم زیب نے اذان خان کو گیارہ آٹھ، گیارہ ایک، عبداللہ زمان نے سیف اللہ بہادر کو گیارہ ایک، گیارہ دو، عمیر عارف نے حمزہ سجاد کو گیارہ آٹھ، گیارہ دو، سیف اللہ خان نے حارث زاہد کو گیارہ چھ، گیارہ اور گیارہ پانچ سے، انڈر 13 میں سخی اللہ خان نے ریان محب کو چھ گیارہ، گیارہ تین، گیارہ نوسے شکست دے کر سیمی فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا۔