ہاکی کی بہتری کیلیے 30سال بعد فیڈریشن آیا ہوں،منظور جونیئر

309

کراچی (اسٹاف رپورٹر)چیف سلیکٹر منظور جونییر نے سیکرٹری پی ایچ ایف آصف باجوہ سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ملاقات کی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ کافی عرصے کے بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن کے دفتر آیا ہوں۔ آصف باجوہ کو سیکرٹری کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دینے آیا تھا۔ باجوہ کے کام کرنے کا انداز مجھ سے ملتا ہے اس لئے چیف سلیکٹر کا عہدہ قبول کیا۔ ملاقات میں ہم نے ہاکی بحالی کے لئے روڈ میپ بنایا ہے۔ پورے ملک میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کریں گے۔ میں 30 سال بعد ہاکی فیڈریشن میں آیاہوں۔ عہدہ لینا ہوتا تو پہلے بھی لے سکتا تھا۔ جو لوگ تنقید کررہے ہیں ہاکی کی بربادی کے اصل ذمہ دار وہی لوگ ہیں۔ اولمپک فورم کے ساتھ میں اب ا سٹینڈ کرتا ہوں۔ ہم کوئی ذاتی ایجنڈا لے کر نہیں آئیبلکہ ہاکی بحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ ملک بھر سے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت جن کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا ان کی لیگ کروائیں گے۔ ٹیموں کا بیک اپ تیار کیا جائے گا۔صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپیئن آصف باجوہ نے کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن بہتری کی جانب گامزن ہے انشااللہ مستقبل سنہری ہوگا۔