ڈگری، ٹنڈو جان محمد کا رہائشی پسند کی شادی کرنے والا نوجوان قتل

213

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری تحصیل کے شہر ٹنڈو جان محمد کا رہائشی پسند کی شادی کرنے والا نوجوان قتل۔ لواحقین نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے لاش مین شاہراہ پر رکھ کر احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔ پی پی ایم پی اے میر طارق علی خان تالپور اطلاع ملنے پر متاثرین کے احتجاجی دھرنے میں پہنچ گئے۔ متاثرین کو دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور دھرنا ختم کرایا۔ جس کے بعد متاثرین نے متوفی کو سپرد خاک کردیا۔ واضح رہے کہ ڈگری تحصیل کے شہر ٹنڈو جان محمد کے نوجوان نعمان قنبرانی کو گزشتہ شب حیدرآباد میں چھریوں کے وار کر کے قتل کردیا تھا۔ مقتول نعمان نے 2 سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور حیدر آباد میں ڈرائیورکی ملازمت کرتا تھا۔