کوہاٹ، منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار،8کلوگرام چرس برآمد

177

پشاور (اے پی پی)ڈی پی اوکوہاٹ واحدمحمودکی خصوصی ہدایت پر استرزئی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک اسمگلرکوگرفتارکرلیا۔ تھانہ استرزئی کوہاٹ کی حدودمیں پولیس نے چیک پوسٹ پرناکہ بندی کے دوران قبائلی ضلع اوکرزئی سے پنجاب منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکرملزم کوگرفتارکرکے گاڑی کے خفیہ خانوں سے 8کلوگرام چرس برآمدکرلی۔تھانہ استرزئی پولیس نے ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت رپورٹ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی ہے۔