امریکا اور چین کے درمیان وزارتی سطح کے تجارتی مذاکرات بحال

164

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکانے اعلان کیا ہے کہ چین کے ساتھ وزارتی سطح کے مذاکرات منگل کے روز سے شنگھائی میں دوبارہ شروع ہوں گے۔ امریکی تجارتی نمایندے رابرٹ لائٹ ہائز اور وزیر خزانہ اسٹیون منوچن 2روزہ اجلاس میں امریکا کی نمایندگی کریں گے، جب کہ چین کی جانب سے نائب وزیراعظم لیو ہی مذاکرات کی قیادت کریں گے۔ واشنگٹن بیجنگ پر زور دے رہا ہے کہ وہ امریکا کی مزید زرعی مصنوعات درآمد کرے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مذاکرات میں امریکاملکیتی حقوق کے تحفظ پر تبادلہ خیال کرنا چاہتا ہے۔