مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں مزید 16 فلسطینی گرفتار

149

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے میں کاروائیوں کے دوران 16 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا کہ نابلس اور قلقیلیہ میں کاروائیوں کے دوران گھریلو دھماکہ خیز مواد کے آلات، پستول اور ایم 16 رائفل برآمد ہوئی۔ ادھر صہیونی فوج نے فلسطینی قانون ساز عزام سلہب کو الخلیل میں اس کے گھر سے گرفتار کیا۔ قابض فوج نے الخلیل کے جنوب مغرب میں دیر صمیت گاؤں پر ہلہ بولا اور ایک اسیر اسماعیل حروب کے گھر میں توڑ پھوڑ کی۔ نابلس میں بلاطہ پناہ گزین کیمپ اور صوریف قصبے میں بھی کاروائیوں کے دوران کئی شہریوں کو حراست میں لیا گیا۔