صومالیہ: خودکش حملے میں 6 افراد جاں بحق‘ میئر موغادیشو زخمی

136

موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) موغا دیشو میں انتظامیہ کے دفتر پر خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک اور شہر کا میئر زخمی ہوگیا۔ حکام کے مطابق اقوام متحدہ کے نئے سفیر کے دورے کے فوراًبعد میئر موغادیشو کے دفتر میں خود کش بمبار نے دھماکا کیا۔ اقوام متحدہ کے صومالیہ میں سفیر جیم سوان میئر عبدالرحمن عمر عثمان سے ملاقات کے لیے دفتر آئے تھے جس کے چند منٹ بعد دھماکاکیا گیا۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق دھماکے کی ذمے داری انتہا پسند گروپ الشباب نے قبول کر لی ہے۔ میئر عبدالرحمن عمر اور ان کے نائب سمیت 6زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔