سعودی عرب، بھارت، انڈونیشیا اور قطر روسی دفاعی نظام خریدنے کے خواہاں

168

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی فیڈرل ملٹری کوآپریشن سروس کے چیئرمین نے انکشاف کیا ہے کہ ماسکو کو 10 ممالک کی طرف سے ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری کے لیے درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جن میں سے 4 ممالک نے سنجیدگی سے مذاکرات بھی شروع کررکھے ہیں۔ دفاعی تجزیہ نگاروں یوگینی بوڈوفکین اور اینا سیڈورکووا نے روسی حکام کے حوالے سے بتایا کہ ترکی جانب سے ایس 400کی خریداری کے بعد سعودی عرب، بھارت، انڈونیشیا اور قطر بھی روسی دفاعی نظام کی خریداری میں دلچسپی لے رہے ہیں۔