لیبیا کے باغی کمانڈر خلیفہ حفتر کا جلد دارالحکومت پر قبضے کا اعلان

135

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں باغی ملیشیا کے سربراہ جنرل خلیفہ حفتر نے اعلان کیا ہے کہ جلد ہی دارالحکومت پر قبضہ کرلیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں حفتر نے کہا کہ ہم عن قریب طرابلس کو فتح کرلیں گے۔ بدھ کے روز لیبیا کی فوج نے اعلان کیا تھا کہ طرابلس میں تمام محاذوں پر پیش قدمی جاری ہے۔ اس دوران حکومتی فوج اور اس کی حامی ملیشیاؤں کی مدد کے لیے ترکی کے طیاروں نے باغی ملیشیا کی پیش قدمی میں رکاوٹیں کھڑی کیں۔ حفتر ملیشیا کے مطابق منگل کے روز شدید جھڑپوں کے بعد نئے ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل کر لیاگیا ہے۔