رومانی سفارت کار بین الاقوامی ادارۂ جوہری توانائی کے عبوری سربراہ مقرر

150

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے جوہری توانائی کے ادارے نے رومانیاسے تعلق رکھنے والے سفارت کار کورنیل فیروٹا کو ادارے کا عبوری سربراہ مقرر کر دیا۔ اقوام متحدہ کی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ یوکیا امانو پیر کے روز انتقال کر گئے تھے۔ امانو کی جگہ نئے مستقل سربراہ کی تعیناتی تک کورنیل فیروٹا عبوری ڈائریکٹر جنرل کے طور پر ذمے داریاں انجام دیں گے۔