تیونس کے صدر قائد باجی سبسی 93 سال کی عمر میں وفات پا گئے

147

تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس کے 93 سالہ صدر باجی قائد سبسی وفات پا گئے۔ صدارتی دفتر نے اپنے بیان میں وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بدھ کے روز طبیعت خراب ہونے پر مقامی فوجی اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ 27 جون کو بھی انہیں طبیعت خراب ہونے کے باعث اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں سے وہ یکم جولائی کو فارغ ہوئے تھے۔