ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے بی ایڈ اور ایم اے پروگرامز میں داخلوں کا آغاز

162

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسٹیٹیوٹ آف ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن اینڈ ڈویلپمنٹ کی جانب سے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کے بی ایڈ اور ایم اے پروگرامز میں داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ پروگرام بینظیر بھٹو شہید یونیورسٹی لیاری کے اشتراک سے منعقد کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے گزشتہ روز افتتاحی تقریب آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں منعقد ہوئی۔