ایس بی سی اے میں رین ایمرجنسی قائم ، مخدوش عمارتوں کو انتباہ

100

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) مون سون بارشوں میں عمارتی حادثات کے پیش نظرسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رین ایمرجنسی سینٹرقائم کردیا گیا، بارش شروع ہوتے ہی ٹیکنیکل عملے کو 24گھنٹے موجودرہنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ، خطرناک مخدوش عمارتوں کے مکینوں کوایک بار پھرانتباہ کیا ہے کہ قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کی خاطران عمارتوں کوفوری خالی کیاجائے جبکہ ڈائریکٹرجنرل ظفراحسن کی ہدایت پرڈیمالیشن اسکواڈ کی کارروائیاں جاری ہیںاور شہرکے مختلف علاقوںمیں غیرقانونی تعمیرات کو منہدم وسربمہرکردیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے حوالے سے ماہرین موسمیات کی پیش گوئیوں کے پیش نظر ڈائریکٹرجنرل ظفراحسن کے احکامات پر ایس بی سی اے میں رین ایمرجنسی سینٹرقائم کیاجاچکاہے جس میں ادارے کے تمام ٹائون سیکشنز کا ٹیکنکل اسٹاف بارش کاسلسلہ شروع ہوتے ہی 3شفٹوں میں 24گھنٹے فرائض انجام دے گا۔اس سلسلے میں ڈیوٹیز کاشیڈول جاری کردیاگیا،ایمرجنسی ڈیوٹی پر مامورافسران اورعملہ کسی بھی عمارتی حادثے میں امدادی سرگرمیوںکے لیے مستعدرہے گا۔شہریوں سے درخواست ہے کہ کسی عمارتی حادثے کی ہنگامی صورتحال سمیت اندرونی گنجان آباد علاقوں میں کسی بھی مخدوش حالت یاغیرمعیاری تعمیرات کی حامل عمارت سے متعلق اس ایمرجنسی سینٹر کے فون نمبر 021-99232354 پراطلاع کریں،جبکہ ایس بی سی اے نے ماہرین تعمیرات وانجینئرر پرمشتمل ایس بی سی اے نے ٹیکنیکل کمیٹی برائے خطرناک عمارات کی رپورٹس کے مطابق خطرناک اور ناقابل استعمال قراردی گئی عمارتوںکے مکینوں اوراستعمال کنندہ کو ایک بار پھرخبردارکرتے ہوئے متنبہ کیاہے کہ قیمتی انسانی جانوں و املاک کے تحفظ کی خاطر ان عمارتوں کو فوری خالی کردیاجائے کیونکہ یہ اچانک زمین بوس ہوکر اندوہناک انسانی المیے کا سبب بن سکتی ہیںاورخاص طورپر بارشوں کے سبب حادثات کے خدشات میں کئی گنااضافہ ہوجاتاہے ۔ علاوہ ازیں ڈیمالیشن اسکواڈ کی ایک ٹیم نے غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی میں گلشن اقبال ٹائون کے علاقے پی آئی بی کالونی میںپلاٹ نمبر 125،پرتیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اورآرسی سی چھت ،پلاٹ نمبر174،پرتیسری منزل کی تعمیرات کیلیے نصب شیٹرنگ اورپلاٹ نمبر 132،پرتیسری منزل پریکاسٹ سے تعمیرہال جبکہ گلبرگ ٹائون میںپلاٹ نمبر R-1125،بلاک 14فیڈرل بی ایریاپر تیسری منزل کی پارٹیشن دیواروں اور چھت کی شیٹرنگ کومنہدم کردیاگیا۔دریں اثناء ڈیمالیشن ٹیم نے صدرٹائون میں پلاٹ نمبر 11.GK-04،پرپانچویں منزل کی پارٹیشن دیواروں ،پلاٹ نمبر 97.OT-01 اور پلاٹ نمبر -OT-01 98،پر دوسری منزل کی شیٹرنگ جبکہ پلاٹ نمبر 159.MR-01، پر غیرقانونی تعمیرات کوسربمہرکردیاگیا۔دریں اثناء ایک اور ڈیمالیشن ٹیم نے کورنگی ٹائون کے علاقے سیکٹر31،لکھنؤ سی ایچ ایس میں بھاری مشینری کی مدد سے پلاٹ نمبرF-126 ، پرچھت ودیواروں اورپلاٹ نمبر F-68، پردیواروں کومنہدم کرکے احاطے کوسربمہر کردیا۔