متحدہ ختم نبوت فورم قادیانی سرگرمیوں کیخلاف آج یوم احتجاج منائے گی

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر) متحدہ ختم نبوت فورم پاکستان نے ملک بھر میں قادیانی سرگرمیوں کے خلاف آج (جمعہ کو)یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے ۔اس سلسلے میںمساجدمیں جمعۃ المبارک کے اجتماعات میںعلما وائمہ کرام مذمتی قراردادیں منظورکرائیں گے اور بعدنمازجمعہ مساجد کے باہر احتجاجی مظاہرے ہوں گے۔متحدہ ختم نبوت فورم کے بانی وصدر مولانامحمدامین انصاری اور مرکزی سیکرٹری جنرل محمدشکیل قاسمی نے اسلامیان پاکستان سے یوم احتجاج کو کامیاب بنانے کی اپیل کرتے ہوئے کہاہے کہ قانون تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کا خاتمہ کسی صورت قبول نہیںکیاجائے گا، قانون تحفظ ختم نبوت قومی اسمبلی کا متفقہ آئینی فیصلہ ہے، اس کو ختم کرنے کا مطالبہ یا اس کے خلاف مذموم پروپیگنڈا ملکی سا لمیت کیخلاف سازش اور آئین پاکستان سے بغاوت کے مترادف ہے۔مولاناامین انصاری نے کہاکہ رابطہ عالم اسلامی نے مکہ مکرمہ کے سالانہ اجتماع 1974ء میں پوری دنیا کے علمائے کرام نے منکرین ختم نبوت کیخلاف متفقہ طورپر قرارداد پاس کر کے ان کو دائرہ اسلام سے خارج قراردیاتھا ، قادیانی شریعت کے ساتھ ساتھ قانونی وآئینی طورپر بھی غیر مسلم اقلیت ہیں، قانون تحفظ ختم نبوت و تحفظ ناموس رسالت کے خلاف بیرونی دباؤ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے ساتھ ساتھ مداخلت فی الدین بھی ہے جسے عالم اسلام کے غیورمسلمان ہرگزبرداشت نہیں کریںگے۔انہوں نے کہاکہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ حضوراکرمؐ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے۔ امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔