ختم نبوت ؐ کامعاملہ ہرمسلما ن کی جان سے بڑھ کرہے‘محمد مقصود الٰہی

233

کراچی (پ ر) اسلامی روحانی مشن کے سرپرست اعلیٰ پروفیسر ‘ڈاکٹر ‘حکیم بن حکیم حضرت محمد مقصود الٰہی نقشبندی (المعر وف محبوب سائیں )نے ختم نبوت پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ختم نبوت کا معاملہ ایک مسلمان کیلیے اس کی جان سے زیادہ اہم ہے۔جو شخص بھی اس قانون پر نقب لگانے کی کوشش کرتا ہے یا نقب لگانے والوں کے ساتھ ہوتا ہے وہ اپنی دنیا اور آخرت دونوں کو بربادکرلیتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو بھی ان عقائدکے لوگوں کی مدد کرتا ہے یا حمایت کرتا ہے اس کا یہ فعل اللہ تعالیٰ سے اعلان جنگ ہے اور اُس کایہ اعلان دنیا اور آخرت کی یقینی تباہی ہے۔علما کرام تمام اختلافات پس پشت ڈال کر ختم نبوت کے معاملے پر لوگوںاور حکومت وقت کوبھرپور آگاہی دیں تاکہ کسی منفی کاوش کا بھرپور جواب دیا جاسکے کہیں ایسا نہ ہوکہ ہماری یہ کوتاہی ہماری دنیا اور آخرت کی تباہی کا باعث بن جائے،اس کیلیے عملی طور پراقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ باطل اپنی سازش میں کامیاب نہ ہوسکے اور ہمارا اتحاد اس اسلام دشمن اقدام کا ہمیشہ ہمیشہ کیلیے خاتمہ کردے ۔