مواچھ گوٹھ میںگودام میںآگ لگنے سے لاکھوںکاکپڑاخاکستر

146

کراچی (اسٹاف ر پورٹر) مواچھ گوٹھ میں کپڑے کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا خاکستر ہو گیا ، تفصیلات کے مطابق موچکو کے علاقے سپارکوروڈ مواچھ گوٹھ کے قریب کپڑے کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ، آگ سے اٹھنے والے دھوائیں کے کالے بادلوں نے علاقے میں خوف وہراس پھیلا دیا ، دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، جس کی اطلاع فائربریگیڈ کو دی گئی ، فائر اسٹیشن سے آگ بجھانے کے لیے دو گاڑیاں روانہ کی گئیں ، فائر بریگیڈ کے عملے نے آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے مزید گاڑیاں طلب کر لیں ترجمان فائربریگیڈ نے بتایا ہے کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب آگ کی اطلاع 2 بجکر 15 منٹ پر موصول ہوئی 13 گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد 7 گاڑیوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا ، ترجمان فائر بریگیڈ کا کہنا تھا کہ گودام میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا اور آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، تاہم آگ لگنے کی وجہ بارش کے دوران شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔