سعید آباداورکورنگی میںدیوار گرنے سے بچی جاںبحق‘3 بچے زخمی

132

کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سعیدآباد اور کورنگی کے علاقے میں دیوار گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ3 بچے زخمی ہوگئے ، کھارادر سے ایک شخص کی لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹائون سیکٹر 37/7 ہزارہ چوک کے قریب گلی میں کھیلتے ہوئے دیوار گرنے سے ملبے تلے دب کر بچی سمیت 3 بچے زخمی ہوگئے ، جن کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک بچی نے دم توڑ دیا ، متوفیہ بچی کی شناخت 5 سالہ صفیہ دختر احمد علی زخمیوں میں 6 سالہ کلیم ولد احمد علی اور 8 سالہ عبدالکریم کے ناموں سے ہوئی ہے ، پولیس نے بتایا ہے کہ بچے گلی میں کھیل رہے تھے کہ خالی پلاٹ کی بوسیدہ دیوار گرنے سے واقعہ پیش آیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں زیر علاج 2 بچوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ، تاہم ورثاء￿ بغیر کارروائی کے بچی کی لاش اپنے ہمراہ لے گئے ، سعید آباد کے علاقے بلدیہ ٹائون سیکٹر 9 سی میں دیوار گرنے سے 4 سالہ سیف اللہ ولد شہزاد اللہ زخمی ہو گیا۔ کھارادر کے علاقے کھتری گرائونڈ کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملنے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ادارے کا عملہ موقع پر پہنچ گئے ، پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا ، پولیس نے بتایا ہے کہ 30 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، ڈاکٹروں نے وجہ موت نشے کی زیادتی قرار دی ہے۔