پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق درخواست

143

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کیخلاف پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ملزمان کی درخواست ضمانت کا معاملہ وکلا کی استدعا پر سماعت کے لیے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔جسٹس اقبال کلہوڑو اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق ڈی جی کے ڈی اے ناصر عباس کیخلاف پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ گزشتہ سماعت پر غیر حاضری پر عدالت ملزم سلیمان اسماعیل پر برہم ہوگئی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریماکس دیے، معافی نامہ لا کردو، ورنہ عبوری ضمانت خارج کردیں گے۔ وکلا کی درخواست پر عدالت نے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھیج دیا۔ عدالت نے مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق ملزموں نے لیز کے جعلی کاغذات بنا کر سرکاری پلاٹ فروخت کردیے۔