سرتاج کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لیے منظور

140

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے مجرم سرتاج کی سزا کیخلاف اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔ جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو اور جسٹس ارشاد علی شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو مجرم سرتاج کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ مجرم سرتاج خان کو انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ مجرم بیگناہ ہے، پولیس نے من گھڑت ثبوت پیش کیے ہیں۔ عدالت نے اپیل سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ پولیس کے مطابق مجرم کیخلاف تھانہ پی ایس جیکسن میں قتل کا مقدمہ درج ہے۔ مجرم نے 2012 ء میں خالد پرویز نامی شخص کومبینہ طور پر قتل کیا تھا۔