پاکستانی نوجوان کا کارنامہ ،کوہ پیمائی میں نام پیدا کرلیا

743

پاکستان کے معروف کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے بیٹے نے بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے کوہ پیمائی میں نام پیدا کرلیا ۔

نوجوان   ساجد علی سدپارہ نے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹوکو سَر کرلیا ہے ۔ مجموعی طور پر آج 19 کوہ پیماوں نے کے ٹو کو سر کیا جس میں 3 پاکستانی بهی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے دلاور حسین ،ساجد علی سدپارہ اور یوسف کے ٹو سر کرنے والوں میں شامل ہیں جبکہ غیر ملکیوں میں بلغاریہ ،جمہوریہ چیک ،جرمنی  ، آسٹریا ،برازیل ،ارجنٹینا ، امریکہ اور نیپال کے کوہ پیما شامل

یاد رہے کہ ساجد علی سدپارہ نے آج صبح 6:30 بجے کے ٹو کو سر کیا۔

پاکستان مین واقع کے ٹو دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ہے،کے-ٹو 8611 میٹر بلند ہے۔