کمرشل بینکوں کا ایف بی آر کو اکاﺅنٹس ہولڈرز کی معلومات دینے سے انکار

457

بے نامی جائیدادوں کے معاملے میں کمرشل بینکوں کی جانب سے ایف بی آر کو اکاؤنٹس ہولڈرز کی معلومات دینے سے انکار کردیاہے۔

تفصیلات کے مطابق جائیداد ظاہر کرنے کی ایمنسٹی اسکیم کے بعد حکومت اور ایف بی آر کی جانب سے ملک بھر اور بیرون ممالک میں پاکستانیوں کے بے نامی جائیدادوں اور بینکوں میں موجود رقوم کے حوالے سے سخت کاروائی کا عندیہ دیا گیا تھا لیکن اس عمل میں سست رفتار دیکھی ہے جبکہ کمرشل بینکوں کی جانب سے ایف بی آر کو اکاؤنٹس ہولڈرز کی معلومات دینے سے انکار کردیا ہے۔

کمرشل بینکوں نے ایف بی آر کو خط کے جواب میں کہا ہے کہ وہ قوانین کے مطابق اپنے کھاتہ داروں کی خفیہ معلومات کسی کو بھی نہیں دے سکتے،بے نامی جائیدادوں کے ڈیٹا حاصل کرنے کےلئے ایف بی آر کی جانب سے کمرشل بینکوں کے سربراہان دوبارہ خطوط بھی لکھے گئے لیکن بینکوں کی جانب سے اس حوالے سے صاف انکار پیغام ایف بی آر کو دیا گیا ہے۔