جعلی اکاؤنٹس کیس: ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 20روز کی توسیع

130

اسلام آباد(آن لائن)احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹوجج محمدبشیر کی عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار 3 ملزمان خورشید انور جمالی، سید عارف علی اور سید آصف محمود کے جسمانی ریمانڈ میں 31 جولائی تک توسیع کر دی۔ جج محمد بشیر نے ریمارکس میں کہا کہ آخری بار ریمانڈپر دیاجارہا ہے، اس کے بعد جوڈیشل کردیا جائے گا۔ گزشتہ روز نیب حکام نے ریمانڈختم ہونے پر ملزمان کو عدالت پیش کیا اس موقع پر عدالت نے استفسارکیاکہ ان کی پلی بارگین درخواست کا کیا بنا ہے جس پرتفتیشی افسر نے بتایاکہ
ملزمان کی درخواست پر کارروائی جاری ہے۔ 2 ملزمان کی رپورٹ منظور کرنے کے لیے ہیڈ کوارٹر بھیج دی اس موقع پرعدالت نے نیب ہیڈ کوارٹر کو درخواستوں پر جلد کارروائی مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے یہ ہدایت بھی کی کہ تینوں ملزمان کی ایک ساتھ کارروائی مکمل کرلیں۔ عدالت نے کہاکہ ملزمان نیب کے پاس بہت خوش ہیں عدالت نے ملزمان کے ر یمانڈمیں توسیع کرتے ہوئے ملزمان کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا اور کہاکہ ملزمان کاآخری بار ریمانڈ دیا جارہا ہے اس کے بعد جوڈیشل کردیا جائے گا۔
جعلی اکائونٹس/جسمانی ریمانڈ