گواد ر شہر میں بحریہ ماڈل کالج کی جدید عمارت کا افتتاح

237

کراچی(نمائندہ جسارت)گواد ر شہر میں ایک پر و قار تقریب کے دوران بحریہ ماڈل کالج کی نئی اور جدید عمارت کا افتتاح کیا گیا۔ کمانڈر کوسٹ وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس ایڈمرل محمد فیاض جیلانی نے کہا کہ کسی بھی علاقے میں بہتر تعلیمی سہولیات کی فراہمی کامیابی کا ذریعہ ہے، سی پیک کے باعث بلوچستان کے عوام کے لیے ترقی کے مواقع
پیدا ہو رہے ہیں، ساحلی علاقوں کے لوگوں کو معیاری تعلیم مہیا کی جائے گی تاکہ وہ ترقی کے مواقعوں سے استفادہ کرسکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بحریہ ماڈل کالج کی نئی عمارت جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہے، کالج میں جدید کمپیوٹر لیب، سائنس لیبارٹریز، لائبریری اور ا سپورٹس کی وافر سہولیات بھی موجود ہیں۔ بحریہ ماڈل کالج 7 ٹیچرز اور 35 طلبہ پر مشتمل تھا اور اب بہت ہی کم عرصے میں550 سے زائد طلبہ اس وقت بحریہ ماڈل کالج گواد ر میں زیر تعلیم ہیں جن کا تعلق بلوچستان کے مختلف اضلاع سے ہے۔
بحریہ کالج