قادیانی اسلام،امت مسلمہ اور پاکستان کے دشمن ہیں،لیاقت بلوچ

402

لاہور (نمائندہ جسارت) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور ملی یکجہتی کونسل کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ؐ اور چاروں مسالک کے علما بورڈ کے وفد نے ملاقات کی اور ملک بھر میں سیکولر لابی اور قادیانیوں کی عالمی قوتوں کی ایما پر بڑھتی سرگرمیوں اور اسلامی قوانین کو غیر مؤثر کرنے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔لیاقت بلوچ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ قادیانیت ، صہیونیت کا چربہ اور بغل بچہ ہے۔ قادیانی اسلام ، امت کی یکجہتی اور پاکستان کے وفادار نہیں ہیں ۔ آئی ایم ایف دنیا بھر کے یہودی مالداروں کا اڈا ہے، یہ کسی سے مخفی نہیں ۔ استعماری ادارہ پاکستان میں کڑی شرائط سے اپنا مسلم دشمن ایجنڈا مسلط کر رہا ہے ۔اگر سیکولر قوتوں و قادیانیوں کو اپنے خفیہ عزائم اور مذہب بے زار عناصر کو سرگرمیوں کی کھلی چھٹی دے دی جائے تو پاکستان کا آئین
اور قومی سلامتی کے لیے خطرات بڑھیں گے ۔ان قوتوں کے عزائم اور ہدف ہے کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ختم ہو ، افواج پاکستان میں تخفیف ہو اور پاکستان کشمیر کو ہمیشہ بھو ل جائے ۔ تمام محب وطن ، محب دین عوام اور علما و مشائخ کو اس نازک مرحلے پر قومی کلیدی کردار ادا کرنا ہے ۔علاوہ ازیں لیاقت بلوچ نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے سیاسی مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین اسلامی پاکستان ، اسلامی سماج ، گھر اور خاندان کی محافظ ہیں ۔خواتین کو تعلیم ، صحت ، روزگار ، وراثت اور باوقار زندگی کا حق ہے اس کے لیے جدوجہد بھی اسلامی ، آئینی اور جمہوری ذمے داری ہے ۔ سیکولر معاشرہ عورت کا استحصال کرتاہے ۔ اسلامی نظام و اسلامی معاشرہ خواتین کے عزت ، وقار ، عظمت اور معاشرتی ، معاشی و سماجی حقوق کا محافظ ہے ۔ پاکستان کی محب دین ، محب وطن خواتین مملکت خدا داد پاکستان میں اسلامی معاشرت ، خوشحال نظام اور خاندان کے باوقار نظام کی حفاظت کے لیے قائدانہ کردارادا کریں ۔ ملک بھر کی خواتین کو اغیار کے شیطانی ایجنڈے کے سدباب کے لیے منظم کریں یہ انسانیت کی فلاح اور اسلامی اقدار کی بقا کے لیے ضروری ہے ۔
لیاقت بلوچ