سی پی این ای نے میڈیا کورٹس کے قیام کی تجویز مسترد کردی

128

کرا چی(پ ر) کونسل آف پاکستان پیپرز ایڈیٹرز(سی پی این ای) نے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کی جانب سے میڈیا کورٹس متعارف کرانے کی تجویز پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے یکسر مسترد کرنے کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ سی پی این ای میڈیا سے متعلق امتیازی قوانین سازی کی سخت مخالف ہے اور اسی بنا پر سابق وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے پیش کردہ پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (PMRA) کے مسود کو بھی یکسر مسترد کردیا
تھا۔ سی پی این ای کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سی پی این ای کے صدر عارف نظامی اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے اپنے بیان میں ہے کہا کہ میڈیا سے متعلق شکایات اور تنازعات کو نمٹانے کے لیے پریس کونسل آف پاکستان پیمرا میں کمیشن آف کمپلینٹ ویج بورڈ مپلی منٹیشن ٹریبونل سمیت متعدد ادارے قوانین اور قواعد ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کورٹس کے قیام جیسے کسی بھی اقدام سے میڈیا کی آزادی ‘میڈیا اداروں اور صحافیوں پر دبائو ڈالنے کے مترادف ہوگالہٰذا میڈیا کورٹس جیسی امیتازی اقدامات جیسی تجاویز فوری واپس لی جائیں۔
سی پی این ای