احسن اقبال سیاست پر لیکچر کے بجائے وارداتوں کا جواب دے‘مراد سعید

160

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے کہ احسن اقبال کی حکومت نے جو تباہی مچائی قوم اس کا خمیازہ بھگت رہی ہے۔قومی وسائل کی بے رحم لوٹ مار جاری تھی اور نام نہاد افلاطون چوری کی بہتی گنگا میں اپنے ہاتھ دھو رہا تھا، بدھ کو پی ٹی آئی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ جاتی امراء کا وظیفہ خوار افلاطون قوم کو سیاسیات پر لیکچر دینے کی بجائے اپنی وارداتوں کا جواب دیں، پچھلے کئی ماہ سے موصوف سے جاوید صادق کے ذریعے
ڈالی وارداتوں کا پوچھ رہے ہیں، افلاطون جواب نہیں دے رہا، مراد سعید نے کہاکہ کسی غیر ملکی درسگاہ کا نام لیکر خود کو قوم کیلیے قابل قبول نہیں بنایا جاسکتا، احسن اقبال نے حقیقت میں جاتی امراء کی درسگاہ سے تربیت پائی جہاں قوم کیخلاف جرائم پر خاموش رہنا سکھایا جاتا ہے،قوم کو دانش کے دھوکے میں ڈال کر مافیا کے مفادات کی آبیاری کا سلسلہ نہیں چلے گا، انہوں نے کہاکہ قوم پاؤں سے سر تک کرپشن میں لتھڑے کرداروں سے لیکچرز نہیں لے گی، کرپشن اور لوٹ مار کا حساب دینے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں۔
مراد سعید